بلدیاتی اداروں میں ماروائے قانون بھرتیاں کی جا رہی ہیں، آفاق احمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں ملکی آئین و قانون کی پروا ہ کئے بغیر غیر مقامی افرادکی تعیناتیاں کی جارہی ہیں جوکسی صورت قبول نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مہاجر قومی موومنٹ لیبر ڈیویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں میں اندرونِ سندھ سے کلر ک لاکر مقامی آفسران پر مسلط کئے جارہے ہیں۔
سروسز رولز پر عمل درآمد کے حوالے سے سابق چیف جسٹس بھگوان داس کا فیصلہ موجود ہے کہ سروسز رول کے مطابق 1سے 14 گریڈ تک مقامی افراد کے علاوہ کسی کو بھرتی نہیں کیا جاسکتا ،سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ پاکستان کے آئین و قان کے دھجیاں اڑا کر شاہانہ فیصلوں سے سندھ حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ غیر مقامی افراد کی تعیناتی اور ان تعیناتیوں کے زریعے بلدیاتی اداروں پر بھی قبضے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ مقامی افسران اور ملازمین حکومت کے غیر قانونی اور غیر آئینی احکاما ت پر عمل سے گریز کریں۔