سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلیٰ افسر کی جانب سے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف

کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلیٰ افسر کی جانب سے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سولہ گریڈ کے افسر امیر حسین زرداری پر حیدر آباد میں غیر قانونی تعمیرات ‏سے بھتہ طلب کرنے کے الزام پر ڈی جی ایس بی سی اے متعلقہ افسر کو معطل کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل افسر کواس سے قبل کراچی میں بھی بلڈر سے پچیس لاکھ روپے مبینہ ‏بھتہ طلب کرنے پر معطل کیا گیا تھا۔ ‏امیر حسین زرداری کو ایک ماہ قبل ویجیلنس سیکشن کی مخالفت کے باوجود ڈی جی ایس بی سی ‏اے نے حیدر آباد میں تعینات کیا تھا۔معطل افسر نے غیر قانونی تعمیرات سے مبینہ طور پر ڈی جی کے نام پر ہی مخلتف بلڈروں سے ‏بھتہ طلب کیا تھا۔ ‏سولہ گریڈ کے افسر کی معطلی کے نوٹیفکیشن میں پہلی بار باقاعدہ بھتہ طلب کرنے کا الزام عائد ‏کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایس بی سی اے افسران کو اس سے قبل غیر قانونی تعمیرات پر رشوت لینے کا الزام ‏لگا کر معطل کیا جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں