سندھ حکومت نے13 سالوں میں سندھ کے تعلیمی نظام کو تباہ کر دیا ہے، بچوں کی فیسیں، کتابوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔لوگوں کوبنیادی سہولتوں سےمحروم کردیا ھے: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ
حیدرآباد(نمائندہ مقامی حکومت) حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حیدر آباد کو پیپلز پارٹی نے اپنےمفادپرست لوگوں کے حوالے کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے لوگ مضرصحت پانی پی رہے ہیں اور سیوریج کا گندا پانی پھلیلی نہر میں ڈالا جا رہا ہے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو تنگ کیا جاتا ہے، پولیس گردی کی جاتی ہے۔