بھارت میں ایک دن میں عالمی وباء کورونا وائرس کے 90 ہزار 928 کیسز اور 325 اموات رپورٹ ہوئیں۔
بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں گزشتہ روز یومیہ مثبت کورونا کیسز کی شرح 6.43 فیصد رہی جبکہ ایک روز میں کورونا کیسز میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔بھارت میں ایک دن قبل کورونا کے 58 ہزار 97 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کا اومی کرون ویرینٹ 26 ریاستوں تک پھیل گیا ہے، جہاں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 2 ہزار 630 ہوگئی