دانش سکول بوائز چشتیاں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے ذہین طالب علم نے لاہور بورڈ کے کلاس نہم کے سالانہ امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

۔چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت)دانش سکول بوائز چشتیاں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے ذہین طالب علم ذیشان الرحمن ولد امین الرحمن رولنمبر 628172نے لاہور بورڈ کے زیراہتمام کلاس نہم کے سالانہ امتحان میں 555نمبروں میں سے 553نمبر حاصل کرکے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔دنیا کی انتہائی خوبصورت وادی استور(گلگت بلتستان)کے رہائشی طالب علم ذیشان الرحمن کو تین سال قبل گلگت میں دیگر صوبوں کے کوٹہ کے کلاس ششم کا ٹیسٹ پاس کرنے پر بورڈنگ،خوراک ورہائش،لباس،بکس،یونیفارم وغیرہ کی سہو لتوں سے آراستہ دانش سکول چشتیاں بوائز میں داخلہ دیا گیا تھا۔جس نے کلاس نہم کے امتحان میں پنجاب کے تمام سکولوں کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں قائم 18سکولوں میں بھی اول پوزیشن حاصل کی ہے۔پرنسپل دانش سکول بوائز چشتیاں لیفٹیننٹ کرنل(ر) مرزا رضا علی نے کہا ہے کہ دانش سکول چشتیاں بوائز کے طالب علم احمد نواز نے کلاس نہم کے امتحان میں 548،ارباب نصیر نے544نمبر حاصل کئے ہیں جبکہ 88طلبا نے اے پلس گریڈ،17طلبا نے اے گریڈ،5طلبا نے بی گریڈ میں سالانہ امتحان پاس کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذیشان الرحمن کے ریکارڈ نمبروں سے پاس ہونے پر وادی استور گلگت بلتستان کے سکولوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہاں کے اساتذہ وطلبا نے دعا کی ہے کہ ذیشان الرحمن آئندہ بھی اچھے نمبروں سے امتحان پاس کرکے علاقے اور وطن پاکستان کا نام روشن کرے۔

متعلقہ خبریں