عاصم اسلم اعوان ’’گریٹر پاکستان موومنٹ‘‘کی صوبائی کمیٹی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری یوتھ افیئرز نامزد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گریٹر پاکستان موومنٹ کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی نے عاصم اسلم اعوان کو صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی خیبرپختونخوا کا سیکرٹری یوتھ افیئرز نامزد کردیا۔’’یوتھ آف دی نیشن‘‘ نوجوانوں کیلئے گریٹر پاکستان موومنٹ کا یوتھ ونگ ہےاور عاصم اسلم اعوان صوبائی تنظیمی کمیٹی خیبر پختونخوا کے پہلے سیکرٹری یوتھ افیئر ،پہلے نائب صدر صوبہ خیبر پختونخوا اور گریٹر پاکستان سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے پہلے چیف آرگنائزر ہیں ۔گریٹر پاکستان موومنٹ کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سےعاصم اسلم اعوان کو صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی خیبرپختونخوا کا سیکرٹری یوتھ افیئرز نامزد رکرنے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اس موقع پر گریٹر پاکستان موومنٹ کی قیادت نے عاصم اسلم اعوان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور خواہش ظاہر کی کہ وہ پارٹی کیلئے قیمتی اور موثر کن رکن ثابت ہوں گے اور گریٹر پاکستان موومنٹ اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں اس سے وابستہ تمام اداروں کو منظم اور مضبوط بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔