چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت)حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے. ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ضلع بھر میں کاشتکاروں اور زمینداروں کو مقرر کردہ نرخ پر کھاد کی فراہمی کیلئےبھر پوراقدامات کئےجارہےہیں اس سلسلہ میں انتظامی افسران اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران فیلڈ میں متحرک ہیں.ضلع بہاولنگر میں 15 اکتوبر 2021 سے 13 نومبر کے دوران کھاد کی مقررہ نرخ پر فروخت اور زخیرہ اندوزی کے خاتمہ کیلئے 761 مقامات پر جا کر معائنہ کیا گیا. اس دوران خلاف ورزی پانے پر مجموعی طور پر 545000 روپے جرمانہ موقع پر عائد کیا گیا. ایک ایف آئی آر درج کی گئی اور ایک دکان سر بمہر کی گئی. جبکہ ڈی اے پی کھاد کے زخیرہ کئے گئے 4360 تھیلے اور یوریا کھاد کے4471 تھیلے برآمد کئے گئے۔