چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نےکہاھے کہ حکومت پنجاب کی ھدایت پرکسانوں سے مقررہ نرخ پرگناخرید کیاجائے اورزمیندار کورقم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے . اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہی کی جائیگی. آدم شوگرملز چشتیاں کا معائنہ کے موقع پر کسانوں سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ زمیندار اور کاشتکاروں کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے. بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سینٹرل پارک چشتیاں کا دورہ کیا اور وہاں جاری پارک کی تزئین وآرائش کے کاموں کا معائنہ کیا. انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کوھدایات جاری کیں کہ تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں. ڈپٹی کمشنر نے چشتیاں ہائی ویز پر قائم تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر بلدیہ کوھدایت کی کہ تجاوزات فی الفور ختم کرائی جائیں اور صفائی ستھرائی کے کے کام مزید بہتر بنائے جائیں۔