چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت)اجلاس کی صدارت چئیرمین بلدیہ عبدالرزاق نےکی. اجلاس میں طےپایا کہ بلدیہ کےسفید پلاٹ اور زرعی اراضی کو گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق کرایہ داری پر دینے اور بلدیہ ہذا کے خسارہ پر قابو پانے کے لیے اپنی مارکیٹس اور دوکانوں وغیرہ کے کرایہ جات بڑھا کر مناسب سطح پر لاۓ جائیں۔ نیز پلازہ جات کو ڈبل سٹوری کر کے ادارہ ہذا کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے.بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پنشن اور گریجویٹی کی ادائیگیاں وقت مقررہ پر دی جائیں۔بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 2کروڑ روپے مختص کئے گئے.۔