چشتیاں ونواحی علاقوں میں ڈیزل کی قلت شدت اختیار کر گئی، بعض پٹرول پمپس اور تیل ایجنسی مالکان نےڈیزل کی قیمت میں 10 سے15 روپےفی لیٹر اضافہ کردیا

چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت)سابق وموجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت چشتیاں اور نواحی علاقوں کے 95فیصد پٹرول پمپس پرڈیزل کی قلت شدت اختیار کر گئی ہےاور ہزاروں کسانوں کوگندم کی کٹائی اور کپاس ودیگر فصلوں کی کاشت کےموقع پرڈیزل کی عدم دستیابی سے زراعت سے وابستہ افراد کو ناقابل تلافی مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہےجبکہ ڈیزل کی قلت کا فائدہ اٹھاتےہوئےبعض پٹرول پمپس اور تیل ایجنسی مالکان نےڈیزل کی قیمت میں 10 سے15 روپئےفی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔چشتیاں کے زمینداروں وکسانوں چوہدری مسعود عالم،چوہدری شاہد سرور،فیض احمد،عبدالجبار،ممتاز احمد،ظہیراحمد خان نےمیڈیا کو بتایا کہ چشتیاں کے2لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت شدہ گندم کی کٹائی کا عمل زوروں پر ہےاور کسانوں کی کوشش ہے کہ موسمیاتی درجہ حرارت بڑھنےسے پہلےکپاس کی کاشت کرنے کا عمل شروع کیا جاسکے تاکہ بروقت کاشت سے کپاس کی مثالی پیداوار حاصل ہوسکےلیکن ڈیزل کی قلت نےانہیں سخت مالی وذہنی اذیت سے دوچارکردیا ہےاور کسان کھیتوں میں کام کرنے کی بجائےڈیزل کی تلاش میں پٹرول پمپس پرذلیل وخوار ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اوراسکےوزیروں نےڈیزل کی قلت دور کرنےکے فوری اقدامات کرنے کی بجائےسابقہ حکومت کےخلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔انہوں نےمطالبہ کیا کہ ڈیزل کی قلت دور کرنے کیلئےسخت اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ کسانوں کو حسب معمول باآسانی ڈیزل دستیاب ہوسکے۔

متعلقہ خبریں