چشتیاں(ممتازانجم سے) تفصیلات کے مطابق مقامی قبضہ مافیاگروپ عابد حسین کی زیر سر پرستی ممتاز بلوچ اور بیس نامعلوم مسلح افراد نے غریب شہری لقمان سکنہ بستی علی پورہ موچی پورہ فیڈر چشتیاں کے مال مویشی والے احاطہ پر قبضہ کر لیا اور بستر، چار پائیاں، چارہ اور لکڑیاں جلا ڈالیں۔اہل علاقہ میں خوف طاری۔ سر سبز درختوں کو کاٹ کر باڑ بنا لی۔ قبضہ مافیا کے غنڈہ گرد عناصر کو مقامی پولیس تھانہ بخشن خاں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ متاثرہ فریق نے وزیراعلی پنجاب۔آئی جی پنجاب ڈی آئی جی بہاولپور۔ڈی پی او بہاولنگر سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ غنڈوں نے رات کی تاریکی میں لقمان اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر احاطہ مال مویشی پر قبضہ کر کے چار پائیاں بستر اور لکڑیاں جلا دی۔پوری بستی میں مسلحہ افراد نے آئتشیں اسلحہ کے زور پر خوف ہراس پھیلایا۔ اور رات 12.14سے لے کر12.41اور1.26منٹ پر مسلسل 15پر کال کرنے کے بعد مقامی پولیس اشرفASI ہمراہ چار ملازمین جائے وقوعہ پر آیا اور قابضین گروپ کے عابد حسین، ساجد۔ ممتاز بلوچ اور بیس نامعلوم مسلح ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے کھلا چھوڑ کر چلا گیا۔جس سےصاف واضح ہے کہ مقامی پولیس قبضہ گروپ کی مکمل پشت پناہی کررہی ہے۔ غنڈہ گردوں نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور گھر میں داخل ہوکر خواتین و دیگر اہل خانہ پر تشدد اورسامان کی توڑ پھوڑ کی ۔متاثرین کی وزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے انصاف کی اپیل کی ہے۔متاثرہ شخص محمد لقمان نے 2.10.2022کو فی الفور ملزمان کے خلاف ایس ایچ او تھانہ بخش خان کو تحریری درخواست دی مگر حسب روایت مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ھے۔
متعلقہ خبریں