ضلع بہاولنگر کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اب چمکیں گے گاؤں پروگرام کا آغاز کردیا ہے: ذوالفقار احمد ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس،منچن آباد،بہاولنگر کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اب چمکیں گے گاؤں پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے اپنے دفتر میں خصوصی اجلاس کے دوران مزید کہا کہحکومت پنجاب نے یونین کونسل تک صفائی کے عملہ کو تعینات کردیا ہے اور کوڑا کرکٹاکٹھا کرنے کیلئے لوڈر موٹرسائیکل رکشے بھی فراہم کئے ہیں،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مل کریونین کونسل سطح پر صفائی کے نظام کی نگرانی اور عوامی شکایات کو حل کرنے کے انتظامات کی کریں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد یوسف چھینہ،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹاور دیگر افسران بھی موجود تھے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے گرانفروشی و اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے سماج دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ودیگر افسران نے شکت کی۔

متعلقہ خبریں