جنوبی پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور حکومت پنجاب نے بہاولپور میں خواجہ سراؤں (ٹرانس جینڈرز) کے لیے پبلک سکول کا آغاز کر دیا ہے۔

بہاولپور(نمائندہ مقامی حکومت) بہاولپور میں گورنمنٹ گرلزہائی اسکول کینال کالونی میں ٹرانس جینڈرز کو تعلیم دی جائےگی۔افتتاحی تقریب میں پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر سارہ گل نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈرز تعلیم حاصل کر کے اپنی کمیونٹی کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کریں.سکول ایجوکیشن پنجاب حکام کے مطابق ان کے لیے الگ سکول بنانے کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کیونکہ یہ لوگ سب کے ساتھ سکول میں نہیں آنا چاہتے تھےچنانچہ ابتدائی طور پرٹرانس جینڈرز کیلئے الگ سکول بنا کر ان کی تعلیم و تربیت کا کام شروع کر کے آہستہ آہستہ انہیں مین سٹریم سکولوں میں لانا شروع کردیا ہےٹرانس جینڈرز ہمارے معاشرے کا ایک بہت بڑا سیکٹر ہیں، جنہیں ہم نے مکمل طور پر نظر انداز کیا ہوا ہے۔ انہیں نہ تو ہم تعلیم دے رہے ہیں، نہ نوکریاں بلکہ ہم ان کے لیے کچھ بھی نہیں کر رہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسا کوئی سکول کھل رہا ہے۔ باہر کے ممالک میں بھی ایسا کوئی سکول نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ پنجاب کےڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں یہ سکول کھولے جائیں یہ وہ لوگ ہیں جنہیں کبھی خوش آمدید نہیں کیا گیا، ہم ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو پہلی مرتبہ خوش آمدید کہہ رہے ہیں.

متعلقہ خبریں