چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت )کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے ہمراہ ہیڈ سلیمانکی کا دورہ کیااور دریائے ستلج میں سیلاب کی صورت حال اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خفاظتی اقدامات اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او علی رضا شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہیڈ سلیمانکی میں کمشنر بہاول پور کو تین تحصیلوں منچن آباد ، بہاول نگر اور چشتیاں میں 18ریلیف کیمپس میں ہیلتھ اور لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے سٹالزاور متوقع سیلاب میں متاثرہ آبادیوں کی منتقلی ، محفوظ نقل مکانی اور انکےلیے خوراک ، لائیو سٹاک کے لیے چارہ اور صحت کی سہولیات و دیگر امور سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور کو بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بہاولنگر میں قائم کئے گئے 18 فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو خوراک ، ادویات کی سہولیات فراہم کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے خطرناک مقامات پر 7 پوسٹیں دن رات متاثرین کی مدد کررہی ہیں اور ضلعی انتظامیہ دن رات کی بھرپور محنت اور کاوشوں سے لوگوں کو بروقت دریائی بیلٹ سے محفوظ مقامات پر منتقلی میں کامیاب ہوئی ہے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پوری طرح الرٹ ہے اور عوام کی مدد کے لیے کمربستہ ہے۔