کراچی:لیاقت آباد کے علاقہ میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاون

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم کی ہدایت پر لیاقت آباد میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔ڈسٹرکٹ سینٹرل انتظامیہ نے چونا ڈپو، بانٹوا نگر سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ھوئے ڈاکخانہ تا چونا ڈپو تجاوزات کا مکلمل خاتمہ کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ثناء طارق کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نےکاروائی کرتے ہوئے تمام ٹھیلے اور پتھارے ضبط کرلیے جبکہ دکانوں کے باہر چبوترے اور سن شیڈ مسمار کیے جارہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ثناء طارق نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف اس آپریشن سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی کیونکہ علاؤہ میں تجاوزات کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ اطراف کے رہائشیوں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات کے تحت تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ان کارروائیوں میں کے ایم سی عملہ، علاقہ پولیس، رینجرز سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں