مردان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 113میں سے سٹی کونسل کی 45 مخصوص نشستیں قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کردی گئیں ۔
مردان(نمائندہ مقامی حکومت)سٹی کونسل میں 30 مخصوص نشستوں کے لئے این سیز اور وی سیز کی بلامقابلہ منتخب ہونے والی 51 خواتین کونسلروں کے مابین قرعہ اندازی ہوئی جس میں 30 خواتین کونسلر اپنی این سی یا وی سی کے علاوہ سٹی کونسل کی بھی اراکین بن گئیں ۔اس طرح سٹی کونسل میں یوتھ کسان اور اقلیت کی پانچ پانچ مخصوص نشستوں کے لئے بھی قرعہ اندازی ہوئی جس میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے 29 یوتھ کونسلروں نے جبکہ 13 کسان کونسلروں اور 13 اقلیتی کونسلروں نے حصہ لیا۔تحصیل کونسلوں میں مخصوص نشستیں این سیز اور وی سیز میں مخصوص نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں کو الاٹ کی جائینگی اور بلامقابلہ منتخب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے پر قرعہ اندازی کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔