ُپنجاب میں درآمدی چینی 90روپے فی کلواور20 کلوآٹا11سوروپے میں فروخت کویقینی بنایاجائے, انتظامیہ اور پولیس آٹا اور چینی کی نقل وحمل پرکڑی نظر رکھے:صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال ،چیف سیکرٹری کامران علی افضل

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں، دستیابی اور پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال,چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نےکہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھائی جائےاورسہولت،ماڈل بازاروں میں چینی کی ترسیل کا موثر میکانزم بنایا جائےدرآمدشدہ چینی کا فائدہ ہر صورت عام صارف کو ملنا چاہئے۔اور درآمدی چینی کی کمرشل استعمال کیلئے فروخت کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔تمام اضلاع میں 20کلو آٹے کے تھیلےکی 11سو روپےمیں دستیابی کو یقینی بنایا جائے،سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔کرپشن میں ملوث مارکیٹ کمیٹیوں کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت۔بڑے شہروں کے سٹوروں میں ڈی سی کاؤنٹرز کا قیام اچھا اقدام ہے۔چھوٹے شہروں کے سٹوروں میں بھی ڈی سی کاؤنٹرزقائم کئے جائیں۔تمام دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں طورپرآویزاں کروائی جائیں,صنعت،زراعت،خوراک کے سیکرٹریز،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، کین کمشنر اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت۔تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں