لاہور ہائی کورٹ نے چکن کے یکساں ریٹس مقررنہ کرنےکےخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہور( نمائندہ مقامی حکومت)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد

عزیز شیخ نے مقامی وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی.درخواست گزار وکیل کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر مرغی کے گوشت کی قیمت مختلف ہے۔درخواست گزار وکیل کا کہنا ہے کہ فارمرز، ٹریڈرز اور مارکیٹ کمیٹیاں اپنی اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر رہے ہیں۔درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ مرغی کے گوشت کا کوئی باقاعدہ میکنزم لاگو نہیں کیا گیا، یکساں ریٹس مقرر نہ کرنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ خبریں