پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا

لاہور ( سٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت صدر پی ایف یو سی راجہ وحید احمد ، سینئر نائب صدر رانا علی زوہیب ، صدر سنٹرل پنجاب محمد رضوان بٹ ، صدر آزاد کشمیر راجہ عمر فاروق اور جنرل سیکرٹری وومن ونگ عظمی اجمل نے کی۔ ریلی میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ایف یو سی مجیب الرحمن ، سیکرٹری انفارمیشن شہزاد روشن گیلانی ، جوائنٹ سیکرٹری محمد وقار اسلام ، سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد علی اصغر ، جوانئٹ سیکرٹری سنٹرل پنجاب مرزا رضوان ، جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب محمد احسان خان ، نائب صدر سنٹرل پنجاب بلال شوکت آزاد ، سابق صدر پی ایف یو سی عبدالماجد ملک ، نوید بٹ ، توصیف بٹ، سماجی رہنما سعدیہ خالد و دیگر ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز لاہور پریس کلب سے ہوا اور چیئرنگ کراس مال روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔
ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ شرکاء نے بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ اپنے خطاب میں صدر پی ایف یو سی راجہ وحید احمد کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔ انکا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں یہ مسلم ممالک کی طرف سے ڈھیل ہے جو کشمیر کو مسئلہ نہیں سمجھتے ، افغانستا ن میں خون ریزی تو امریکہ اور عالمی برادری کو نظر آگئی تھی پھر کشمیر میں جو ظلم بھارت ڈھا رہا ہے وہ عالمی برادری کو نظر کیوں نہیں آتے۔ اپنے خطاب میں سینئر نائب صدر رانا علی زوہیب کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں جو خون ریزی کا بازار گرم کررکھا ہے عالمی برادری کو اسکا نوٹس لینا چاہیے ۔ کشمیر ی عوام کی حق خود ارادیت پر ڈاکہ نہیں ڈالا جا سکتا ، وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔ صدر پی ایف یو سی کشمیر چیپٹڑ راجہ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔آزادی کی خاطر کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ صدر سنٹرل پنجاب محمد رضوان بٹ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے متعلق عالمی برادری کی خاموشی اور بے حسی افسوسناک ہے ، عالمی برادری کو کشمیر میں ہونے والے ظلم اور بربریت کا نوٹس لینا چاہیے۔

متعلقہ خبریں