کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)میئر کراچی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی نامزدگی کے اعلان کے بعد مقابلہ بہت سخت ھو گیا ھے ۔گوکہ عددی لحاظ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو جماعت اسلامی کے امیدوار پہ برتری حاصل ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جماعت اسلامی کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کے اعلان کے بعد مقابلہ انتہائی دلچسپ ھو گیا ھے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ایک سال ایڈمنسٹریٹر رہے اور انہوں نے میئر کے اختیارات استعمال کیے۔ان کا کہنا ہے کہ آپ کہتےہیں کہ اگر پیپلز پارٹی کا میئر نہیں آیا تو وسائل نہیں ملیں گے، اب آپ فنڈز نہیں روک سکو گے، کچھ نہیں کر سکتے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جن اسپتالوں پر اربوں روپے لگا رہے ہیں ان اسپتالوں کا حال دیکھ لیں، میئر تو جماعتِ اسلامی کا ہی آئے گا۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے سوال اٹھایا ہے کہ زیادہ سیٹوں والا کیسے ہارے گا؟ کم سیٹوں والا کیسے جیتے گا؟
متعلقہ خبریں