ڈپٹی کمشنر سنٹرل کراچی فواد غفار سومرو کی زیر صدارت عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
ضلع وسطی کے ٹاؤنز چئیرمین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز ،سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کی شرکت
کراچی (نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنر سینٹرل فواد غفار سومرو نے عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر اہلیان ضلع وسطی کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ،عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے اس موقع پر مسلمان لاکھوں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں جس کی وجہ سے بلدیاتی اداروں پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام کی ذمہ داری کا بوجھ بڑھ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے ہر سال عید الاضحی کے موقع پر عوام کو اپنی جانب سے بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال بھی بلدیاتی ادارے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کی اعلی مثال پیش کریں گے انہوں نے تمام اداروں کے نمائندگان کو ہدایت کی وہ آپس میں رابطہ اور تعاون کو فروغ دیں تاکہ عوام کو بروقت سہلولیات مئیسر آسکیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II عمران سولنگی ،پانچوں ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ضلع وسطی کے پانچوں ٹاؤنز کے چیئرمین ،ٹاؤن ایڈمنسٹریشن کی انتظامیہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ,فائر بریگیڈ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ,سول ڈیفنس, K الیکٹرک کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر ٹاؤن چیئرمینز نے اپنے اپنے ٹاؤن میں عید الاضحی کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فواد غفار سومرو کو بریفنگ دی جبکہ سندھ سولڈ ویسٹ کے افسران نے ضلع وسطی میں قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے حوالے سے کنٹیجنسی پلان ڈپٹی کمشنر سینٹرل فواد غفارو سومرو کو پیش کیا واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ضلع وسطی میں قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو بروقت اٹھا کر انہیں ٹھکانے لگایا جائے گا اور شہریوں کو صاف و شفاف ماحول فراہم کیا جائے گا کامران کلیم پبلک ریلیشن افیسر ڈپٹی کمشنر افس ضلع وسطی کراچی