لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے جاری تقریبات ہفتہ شان رحمت اللعالمین کا انعقادپنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ابرار عالم نے بتایا کہ پنجاب آرٹس کونسل پوری محنت سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ادارے میں موجود غیر ذمہ، کام چور اور مافیا کی کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ نئے آنے والے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ابرار عالم نے یقین دلایا کہ فنون لطیفہ کے حوالے سے لاہور کی پرانی رونقیں بحال کرنے کی خصوصی کوششیں جاری ہیں جس کے لیے کچھ ناگزیر تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کسی بھی معاشرے میں فنون لطیفہ کی اہمیت کے روشن پہلووں کے بارے میں بتایا اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پنجاب آرٹس کونسل کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق لا کھڑا کریں گے۔ نئے تخلیقی منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار، منسٹر انفارمیشن اینڈ کلچر جناب خیال احمد کاسترو اور سیکرٹری جناب راجہ جہانگیر احمد کا ضلعی ادبی بیٹھک پروگرام کے اجرا پر شکریہ ادا کیا۔متعلقہ جونیئر افسران ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ویژن کو سراہ رہے ہیں۔