ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ (ABAD) آبی ذخائر کی بحالی, سولر پاورواٹر پمپنگ سسٹم,کاشتکاروں اورمکینوں کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے اقدامات عمل میں لائےجائیں: وزیر اعلی پنجاب

لاہور(نمائندہ نقامی حکومت) وزیراعلی آفس لاہور میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو خصوصی اجلاس کے دوران ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےABADمیں بھرتی کی اصولی منظوری دے دی.وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےABADکو کوہ سلیمان کے علاقے میں دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کردی.ABAD کے ذریعے بارانی علاقوں میں آبی ذخائر/ڈیم بنانے کا جائزہ لیا گیا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بارانی علاقوں میں لائیوسٹاک اور فشریز کے فروغ اور دوردراز پہاڑی علاقوں میں لائیوسٹاک یونٹ قائم کرنے کے لئے”ABAD معاونت کرے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ایسے اقدامات سے
دوردراز علاقوں میں لائیوسٹاک کے فروغ سے غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی جبکہ 13اضلاع کے کاشتکاروں اورمکینوں کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے آبادنیشنل کانفرنس منعقد کی جائے.بارانی علاقوں میں آبی ذخائر کو بحال کرنے پرتوجہ ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہABAD سولر پاورواٹر پمپنگ سسٹم کی تنصیب کا قابل عمل پلان وضع کرے۔بارانی علاقوں میں ویلج اورلائیوسٹاک ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے.دوردراز علاقوں میں زیتون،بیری اوردیگر پھلدار درختوں کے باغیچے لگانے کا جائزہ لیا جائے۔اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،ڈی جی ABAD اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں