پنجاب میں31 مارچ تک پنجاب کے 3 کروڑ سے زائد خاندانوں کو کارڈ مل جائیں گے،تھیلیسیمیا کے مریضوں کے الگ سے کارڈ بن رہے ہیں.وزیر صحت پنجاب

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) لاہور کے میو اسپتال میں تقریب سے خطاب میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس کا مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا، صرف میو اسپتال میں 78 مریض داخل ہیں انہوں نے کہا کہ کارڈیک مانیٹرز بھی کورونا کے مریض کی مینجمنٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ پنجاب کی 55 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ مل چکے، 31 مارچ تک پنجاب کے 3 کروڑ سے زائد خاندانوں کو کارڈ مل جائیں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کے لئے الگ سے کارڈ بن رہے ہیں

متعلقہ خبریں