لاہور (نمائندہ مقامی حکومت) پاکستان کی سماجی شخصیت اور سود کے بغیر چلنے والے ملک کے سب سے بڑے مائیکروفنانس پروگرام اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزکردیا گیا ہے۔ ان کا نام غربت کے خاتمے کیلئے کوشش اور انسانیت کی خدمت پر نامزد کیا گیا ہے۔ نوبل امن انعام 2022 کے لئے دنیا بھر سے 343 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں 251 انفرادی شخصیات اور 92 ادارے شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر امجد نے کہا کہ ان کی خدمات ایسے ایوارڈز سے کئی زیادہ کی مستحق ہیں اور وہ یہ ساری خدمات صرف رضائے الٰہی کیلئے انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی شخص اپنا نام خود نوبل پرائز کیلئے نامزد نہیں کرسکتا جبکہ اس پورے عمل میں رائے شماری میں لابنگ نہیں ہوتی۔ انہوں نے بتایا کہ کسی ایک ملک نے ان کا نام تجویز کیا ہوگا کیوں کہ انسانیت کیلئے میری خدمات پوری دنیا میں مشہور ہے تاہم میں ایسی ڈیولپمنٹ سے بے خبر ہوں۔