الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ 27 مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع ہوسکیں گے۔

پشاور(نمائندہ مقامی حکومت)ای سی پی کے مطابق نامزد امیدواروں کی فہرست 12 فروری کو جاری ہوگی، 14 سے16 فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کے خلاف اپیلیں 17 سے 19 فروری تک دائر ہونگی،اپیلوں پر فیصلہ 22 فروری تک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی، نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو ہی لگائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق نامزد امیدواروں کو انتخابی نشانات 28 فروری کو الاٹ ہوں گے، کامیاب امیدواروں کا حتمی اعلان یکم اپریل کو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں