پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں میں گریڈ 1تا15 کی خالی آسامیوں پرمیرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں گی: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نےبھرتیوں کےعمل میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں.چیف سیکرٹری کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد سیکرٹریز کانفرنس کے دوران ہدایات جاری کرنےکے علاوہ سالانہ ترقیاتی پروگرام، پاکستان سیٹیزن پورٹل، ڈینگی، کوویڈ، زیر التوء انکوائریز اور پنشن کیسز کا جائزہ لیا اور کہا کہ بھرتیاں صرف میرٹ پر ہوں، کسی کی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے، افرادی قوت کی کمی پورا کرنے سے محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔اور
تقرر و تبادلے سوچ سمجھ کر اور کارکردگی کی بنیادپرکئےجائیں۔ترقیاتی سکیمیں سماجی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈز کےبروقت استعمال اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کیلئے محکمےمحنت سےکام کریں ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا ہر ماہ باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔
سکیموں کی منظوری، فنڈز کے اجراء کے سلسلے میں چیئرمین پی اینڈڈی اور سیکرٹری خزانہ کی خدمات کی تعریف کی۔چیف سیکرٹری نے محکموں کو ڈینگی اور کورونا کے حوالے سے گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے مانیٹرنگ، سرویلنس اوررپورٹنگ کے عمل پر خصوصی توجہ دی جائے۔ڈینگی لاروا کی تلفی اور مچھروں کی افزائش کی ممکنہ جگہوں پر صفائی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔افسران عوامی خدمت کے جذبے کی ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔
زیر التوء انکوائریز اور پنشن کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔اجلاس میں تمام محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں