مظفر گڑھ(نمائندہ مقامی حکومت) مظفرگڑھ میں پٹواریوں کے احتجاج سے انجمن پٹواریان پنجاب کے صدر شاہد عنصر گورایا نے خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹل گردداوری کے لیے اعلی افسران کی جانب سے پٹواریوں کو زچ کرنا۔نازیبا زبان کا استعمال۔معطلی کی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں انہوں نے کہا کہ راجن پور۔سلانوالی کے دو پٹواریوں کی مبینہ اموات ڈیجٹیل گردواری کے لیے افسران کے بے جا دباؤ کیوجہ سے ہوئی ہیں۔انہوں نے کہ جام پور کے اسسٹنٹ کمشنر۔تحصیلدار اور ہیڈ کلرک کی برطرفی تک ہماری پر امن ہڑتال جاری رہیگی۔تنظیم کے صوبائی جنرل سیکریٹری زاہد افضل نے کہا کہ محکمہ مال کے لیے سب سے زیادہ خدمات پٹواریوں نے انجام دی ہیں لیکن پھر بھی افسران معاندانہ رویوں سے باز نہیں آتے۔قبل ازیں احتجاجی شرکاء سے ملک طارق شفیع اعوان،حافظ منیر احمد، تنویر حیدر بخاری، شاہد نواز چانڈیہ،ساجد ظہور بخاری، لیاقت لغاری، عبدالرشید ڈوگر،میاں عبد الستار، میاں مظفر حسین غازی، میاں صدیق و دیگرنے بھی خطاب کیا۔