بہاولپور(نمائندہ مقامی حکومت)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہاولپور سیکرٹریٹ اڈا ذخیرہ کے مقام پر520 کنال رقبہ پر تعمیر کیا جائے گا جس پر 2ارب 25کروڑ روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ تین منزلہ بہاولپورسیکرٹریٹ کمپلیکس میں ایس اینڈ جی اے ڈی،ایری گیشن، پی اینڈ ڈی، فنانس،بورڈ آف ریونیو، لائیو سٹاک، سی اینڈ ڈبلیو اور لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے محکموں کے دفاتر قائم کئے جائیں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے بتایا کہ سیکرٹریٹ کمپلیکس کے چار انٹری گیٹ اور کشادہ پارکنگ ہو گی۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاولپور کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے کنٹریکٹرز کی پری کوالی فیکیشن کاآغاز کردیا گیا ہے اور انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب (IDAP) نے خواہشمند کنٹریکٹرز سے8 دسمبر تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔