اختیارات ملنے کے بعد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ گورننس میں بہتری آئے گی

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے اس خطے کے عوام کو انکی دہلیز پر سروسز کی فراہمی کیلئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی اور رولز آف بزنس میں تبدیلی کرکے اختیارت بھی فراہم کئے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات ملنے کے بعد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اختیارات ملنے کے بعد خدمت کا سفر مزید تیز کرے گا اور گورننس کو بہتر کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز متی تل میں زیر تعمیر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اس موقع پر بریفننگ بھی دی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن جنوبی پنجاب رضوان قدیر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ رولز آف بزنس کی منظوری کے بعد اس خطے میں گڈ گورننس میں بہتری آئے گی۔اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سیکرٹریٹ منصوبے کی تکمیل کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کررہے ہیں۔حکومت پنجاب نے اس خطے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ دیا ہے جس سے حکومت کا گڈ گورننس کا وژن پورا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے لینڈ ایکوزیشن سمیت تمام ریونیو مراحل ریکارڈ مدت میں مکمل کئے۔سیکرٹریٹ بلڈنگ میں جدید تعمیراتی تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ مستقبل کے تقاضوں کو بھی پورا کیا جاسکے

متعلقہ خبریں