کوئٹہ(نمائندہ مقامی جکومت) رپورٹس کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں چمن کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں الیکشن کمیشن حکام کے مطابق 7 میونسپل کارپوریشن، 838 یونین کونسلز، 5345 دیہی اور 914 شہری وارڈز کیلئے امیدوار مدمقابل ہیں بلوچستان کے بلدیاتی الیکشن میں 1584 وارڈز پر بلامقابلہ کامیابیاں ہوچکی ہیں،آج 4456 میں مقابلہ ہوگا رپورٹس کے مطابق صوبائی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 23835 امیدوار مدمقابل ہیں