اٹک(نمائندہ مقامی حکومت)وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے دورہ اٹک کے دوران ︎ضلع اٹک کے 20 لاکھ رہائشیوں اور اطراف کے علاقوں بلخصوص خواتین کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے 200 بستروں اور جدید طبی سہولیات پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔︎مذکورہ ہسپتال 2 سال کی مدت 5.3 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گا۔