کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاق اورسندھ کومل کرچلنا ہوگا، وزیراعظم
(نمائندہ مقامی حکومت)کراچی
کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کے سی آر منصوبے پر وزیراعلیٰ سندھ اور گورنرعمران اسماعیل کی معاونت کے مشکور ہیں، کراچی معیشت کے حوالے سے اہم شہر ہے، 1970 میں یہ شہر کیا تھا مجھ سمیت سب جانتے ہیں، 80 کی دہائی میں کراچی میں دہشت گردی سے سارے ملک کومتاثر کیا، اس شہر میں انتشار کے بعد اس کی ترقی تیزی سے گرنا شروع ہوگئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹرانسپورٹ پر جیسی سرمایہ کاری ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی، کراچی میں کے سی آر سے پورا ملک فائدہ اٹھا سکے گا، کراچی کے تین بڑے نالوں پر کام شروع کرنے پرخوشی ہوئی، چیئرمین واپڈا نے کہا کے فور کے ذریعے اگلے دو سالوں میں کراچی کو پانی ملے گا، بنڈل آئی لینڈ کے منصوبے سے سارافائدہ سندھ کو ملے گا، اس منصوبے میں باہر سے بہت زیادہ سرمایہ کاری آ سکتی ہے، ہم نے پورے پاکستان کو اوپر اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے، بڑے پروجیکٹس میں مشکلات ہوتی ہیں، راوی سٹی لاہور کو بچانے کیلئے بنایا جارہا ہ