سٹی کونسل کا اجلاس بلاکر عوامی مسائل اور بلدیہ کے بجٹ کو ایجنڈے میں شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمن

راچی ( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ٰنے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سٹی کونسل کا اجلاس بلاکر عوامی مسائل اور بلدیہ کے بجٹ کو ایجنڈے میں شامل کیا جائے،عوام کے منتخب نمائندوں کا آئینی و قانونی حق ہے کہ بلدیہ کراچی کا بجٹ ان کے ذریعے ہی منظور کروایا جائے،جماعت اسلامی کے تمام ٹاؤن و یوسیز کے چیرمینوں کو چارج منتقل کیا جائے، ہم شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، کونسل کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی تعارفی نشست کی کوئی ضرورت نہیں، سلیکٹڈ میئر سن لیں کہ سٹی کونسل میں مائیک بند کر کے عوام کی آواز کو بند نہیں کیا جاسکتا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مردم شماری کے حوالے سے بیان بدنیتی اور کراچی کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے،حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ درست حلقہ بندیاں و مردم شماری کے نتائج کا اعلان کیا جائے، کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر ڈسٹری بیوشن کا لائسنس ریونیو کرنے کے بجائے،ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن کے لیے دیگر کمپنیوں کو مدعو کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ قبضہ مئیر مرتضی وہاب نعمت اللہ خان اور عبد السّتار افغانی پر الزام لگانے سے پہلے درست معلومات ضرور حاصل کرلیں، بے بنیاد الزامات لگا کر عوام کو دھوکا نہ دیا جائے۔

متعلقہ خبریں