پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع وھاڑی کے زیراہتمام زم زم میرج ھال بورے والہ میں ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا

بورے والہ(….) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع وھاڑی کے زیراہتمام زم زم میرج ھال بورے والہ میں ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا جسکی صدارت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 156 ڈاکٹر ابوذر سلیم صاحب نے کی
کنونشن سے میاں عبداللہ وٹو صاحب امیدوار ایم پی اے پی پی229، رانا قیصر منظور سلہریا امیدوار ایم پی اے پی پی 230، شیخ عبدالرحمن صاحب امیدوار ایم پی اے پی پی 231، محمد بنیامین بھٹی صاحب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ بوریوالہ، محمد عمران اکرم آرائیں جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ بورے والہ ، محمد شہبازایوب صاحب نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ بورے والہ ، حاجی اسلم صاحب صدر کسان ونگ اور چوہدری فیصل حسین کوآرڈینیٹر پاکستان مرکزی مسلم لیگ بورے والہ نے خطابات کیے
مقررین نے کہا کہ ہم ملک پاکستان میں "ہماری سیاست خدمت انسانیت” کا عزم لے کر میدان میں اترے ہیں ہم اشرافیہ کی اجارہ داری ختم کر کے غریب کو اسکی دہلیز پر اسکا حق دیں گے ہم گندی گالم گلوچ، الزام تراشی کی سیاست کو ختم کر کے اخلاقیات پر مبنی سیاست اپنائیں گے
مزید کہا کہ حکومت ایک طرف پٹرول کی قیمت کم کرتی ہے تو دوسری طرف بجلی، گیس مہنگی کردیتی ہے غربت دن بدن بڑھتی جارہی ہے غریب عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہے روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں حکمرانوں کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لیں اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرے
کنونشن میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مختلف برادریوں کے دھڑوں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا

متعلقہ خبریں