ملکی دفاع ، سلامتی واستحکام کیلئے پوری قوم کو متحد ہے‘ مجاہد عبدالر سو ل
صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ ملکی دفاع ، سلامتی واستحکام کیلئے پوری قوم کو متحد ہے، بلاشبہ پاکستان اللہ تعالی کا ہمارے لئے تحفہ ہے، آزاد وطن ہمارے پاس بزرگوں کی امانت ہے،مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کا حصو ل کسی معجزے سے کم نہیں۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے کلمے والی مسجد میں تحریک پاکستان کے شہدا ء کیلئے قرآ ن خوانی کی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔