تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا
تحریک انصاف نے ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن سے فوج کی تعیناتی کامطالبہ کر دیا۔تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات سے ثابت ہے فوج کی تعیناتی ناگزیر ہے۔ای وی ایم کی عدم موجودگی سے دھاندلی کے راستے کھلے ہیں اور ،شفاف انتخابات کیلئے فوج سے معاونت حاصل کی جائے۔کنٹومنٹ بورڈ کی جنرل نشستوں پر 12ستمبر کو انتخابات ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 17ستمبر کو کیا جائے گا۔