مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا ، ثابت ہو گیا ملک بھر میں ووٹ ہیں : فواد چودھری
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ واحد وفاقی جماعت جس کے ملک بھر میں اور ہر علاقے میں ووٹ ہیں وہ تحریک انصاف ہے۔ اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا اداکار عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، علاج کیلئے تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے عمر شریف کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے، مشاورت کا تسلسل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کیلئے کمزور صحت کی حالت میں چیلنج یہ ہے کہ سفر کو کیسے ممکن بنایا جائے۔ عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، علاج کیلئے تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے۔