ڈسکہ ضمنی الیکشن آزاد، صاف اور شفاف ماحول میں نہیں ہوئے:الیکشن کمیشن آف پاکستان
اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈسکہ الیکشن سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اقبال نے الیکشن عمل میں ہیرا پھیری کے لیے اجلاسوں میں شرکت کی۔تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اے سی ہاؤس میں ہونے والے اجلاسوں میں فردوس عاشق اعوان بھی شریک ہوئیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے غیر قانونی طور پر پریزائیڈنگ افسروں کو بلایا، انہوں نے پریزائیڈنگ افسران کو ووٹنگ عمل سست کرنے کی ہدایت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے شہری علاقے میں ووٹنگ 25 فیصد سے زیادہ نہ ہونے دینے کی ہدایت کی، پریزائیڈنگ افسر کو کہا گیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے کام میں مداخلت نہ کریں۔پریزائیڈنگ آفیسر کو کہا گیا کہ پولیس کی مدد سے ساڑھے 4 بجے پولنگ اسٹیشن بند کر دیں.