اسلام آباد: آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اسکولوں میں ہڑتال و بائیکاٹ کیا گیا، دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس کے باہر دھرناہوگا۔

اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)چیئرمین ایکشن کمیٹی فضل مولیٰ نے کہا کہ اساتذہ کے احتجاج کے باعث لاکھوں طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اساتذہ 2 دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کی منسوخی تک وزیر اعظم ہاؤس کے باہر کلاسیں ہو گی، ہم وزیر اعظم ہاؤس کے باہر اور اندر پڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے ملازمین 2دسمبر سے وزیر اعظم ہاؤس کی چوکیداری اور اندر صفائی کریں گے۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی نہ بن سکا مگر ہم اس کے باہر کلاسیں لگائیں گے

متعلقہ خبریں