بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے 4 اضلاع کی 11 یونین کونسلوں کے 65 میں سے 8 وارڈز میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
کوئٹہ(نمائندہ مقامی حکومت)بلوچستان کے 4 اضلاع کی 11 یو سیز کے 57 وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی الیکشن کمشنر بلوچستان کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں انہوں نے بتایا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں الیکشن کمشنر بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے ان وارڈز میں پولنگ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مؤخر کی گئی تھی۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 57 وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 223 امید وار میدان میں ہیں