الیکشن کمیشن کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ ریکارڈ روم قائم،1964 سے اب تک کا تمام ریکارڈ محفوظ کر دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ مقامی حکومت) الیکشن کمیشن کی تاریخ میں پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ ریکارڈ روم قائم کر دیا گیا۔ ریکارڈ روم میں موجود ریکارڈ کو فول پروف سکیورٹی کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے۔ ریکارڈ روم میں کسی غیر متعلقہ فرد کا داخلہ ممکن نہیں ہے۔ ریکارڈ روم میں فارم 45/ 46 کے لئے الگ کمرہ مختص کیا گیا ہے۔ 1964 سے اب تک کا تمام ریکارڈ محفوظ کر دیا گیا ہے جس میں مختلف نوعیت کی تقریباً 18 ہزار فائلیں اس وقت موجود ہیں۔ ریکارڈ روم میں اتنی ہی مزید فائلوں کی گنجائش بھی موجود ہے الیکشن کمیشن نے فائلوں کو اصل شکل میں محفوظ کرنے کے علاوہ اسی ریکاڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل بھی شروع کیا ہوا ہے۔ صحافیوں کو ریکارڈ روم کا دورہ کروایا گیا۔

متعلقہ خبریں