سندھ میں اس سال 138.384 بلین روپے سے 1647 ترقیاتی اسکیمیں جاری کی گئی ہیں،وزرا اپنے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کروائیں اور اپنے محکموں کا دورہ بھی کریں: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاون خاص، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نےشرکت کی.اجلاس کےشروع میں چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی نے یونیورسٹی اینڈ بورڈز، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اور پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ترقیاتی پروگرام پربریفنگ دی کہ اس سال 603 اسکیمیں مکمل ہوجائیں گی، اس سال 1647 اسکیمیں 138.384 بلین روپے سے جاری ہیں۔ان 1647 اسکیموں کیلئے 60.894 بلین روپے جاری ہوئے ہیں جس میں 28.547 بلین روپے خرچ ہوچکے ہیں
اس سال 1669 نئی اسکیمیں 84.116 بلین روپےکی لاگت سےشروع کی جارہی ہیں.513 جاری اسکیموں کیلئے 11.774 بلین روپے اکتوبر2021 تک جاری ہوچکے ہیں،خرچ صرف 3.411 بلین روپےہوا ہے.وزیراعلیٰ سندھ نےتمام متعلقہ وزرا کوہدایت کی کہ وہ اپنےترقیاتی منصوبوں کو مکمل کروائیں.وزرا اپنے محکموں کا دؤرہ بھی کریں،سندھ کابینہ اجلاس میں سیکریٹری ورکس عمران عطا نے بریفنگ دیتے ہوئےبتایاکہ ورکس ڈپارٹمنٹ نےمیرپور خاص ڈوئل کیرج وے پروجیکٹ، سر آغا خان جھرک-ملان کاتیار برج پروجیکٹ، کراچی-ٹھٹہ ڈوئل کیرج وے، گھوٹکی-کندھ کوٹ برج اور اب ایم 9 لنک روڈ تعمیر کر رہے ہیں۔ یہ منصوبے سندھ حکومت کے بہترین پروجیکٹس ہیں جو پی پی پی موڈ کے تحت بنے ہیں، کابینہ نے سب کمیٹی قائم کر دی، جو ناصر شاہ، امتیاز شیخ، مرتضیٰ وہاب، قاسم نوید پر مشتمل ہوگی.کمیٹی مختلف محکموں کے پی پی پی موڈ پر پروجیکٹس کا جائزہ لے کر کابینہ کو آگاہ کرے گی.گھوٹکی–کندھ کوٹ برج منصوبہ 14 بلین روپے کی لاگت سےتعمیر ہو رہا ہے. یہ 2 کلومیٹر چار رویہ پل ہے، برج کے ساتھ 12.8 کلومیٹر اپروچ روڈ گھوٹکی کی سائیڈ پر تعمیر ہو رہا ہے 15.2 کلومیٹر روڈ کندھ کوٹ سائیڈ سے روڈ بن رہا ہے، یہ پل اور سڑکیں جولائی 2023 تک تعمیر ہوجائینگی۔

متعلقہ خبریں