محکمہ انفارمیشن،سائنس اینڈٹیکنالوجی کی نوے فیصد اسکیمیں موجودہ مالی سال میں مکمل کرلی جائیں گی: تنزیلہ ام حبیبہ معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ

کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی برئے انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تنزیلہ ام حبیبہ نے کہا ہے کہ دورِ جدید میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت و افادیت بڑھ چکی ہے جبکہ صوبے میں ترقی کے لیے محکمہ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کردار بھی بڑھ رہا اور حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی اسکیموں کو جلد مکمل کریں تاکہ سندھ کے زیادہ سے زیادہ لوگ ان اسکیموں سے مستفید ہوسکیں. یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سندھ کے سیکریٹری کیپٹن ر نواز نسیم اور ڈی جی محمد یوسف سے موجودہ اسکیموں پر بریفنگ لیتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر محکمہ آئی ایس ٹی کے تحت حالیہ بجٹ میں کراچی سے لے کر کشمور تک کے عوام کے لیے مختلف اسکیمیں رکھی گئ ہیں جن میں عبدالخالق جمعہ ہال لیاری میں وائی فائی فیسیلیٹیشن سینٹر کا قیام, سندھ کی 6 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائی فائی کی سہولت, محکمہ لائیو اسٹاک سندھ میں ای گورننس کا قیام, سندھ کے تمام محکموں کا ای پورٹل, سندھ میں ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کی اپ گریڈیشن, عمر کوٹ اور کنری میں آئی ٹی لیب اور وائی فائی فیسیلیٹیشن سینٹر, اقلیتوں کی عبادتگاہوں میں سیکیورٹی سرویلنس کیمروں کی انسٹالیشن, پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج کراچی میں انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ سسٹم کا قیام شامل ہیں. انہوں نے کہا کہ ان اسکیموں کی فوری تکمیل ضروری ہے. اس موقع پر سیکریٹری کیپٹن ر نواز نسیم اور ڈی جی محمد یوسف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے انکی تیاری مکمل ہے اور ہم ہر صورت ان اسکیموں کو موجودہ مالی سال میں مکمل کرلیں گے۔

متعلقہ خبریں