وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے آپریشن مینجر مسٹر گیلیئس کی ملاقات کےدوران سندھ سولر انرجی پروجیکٹ، گڈو بیراج پروجیکٹ، سندھ ایریگیٹڈ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ، سندھ ارلی لرننگ تھرو کلاس روم پراجیکٹ، کراچی نیبر ہوڈ امپروومنٹ پراجیکٹ، سندھ اربن پراپرٹی ٹیکس، کراچی موبیلٹی پراجیکٹ پر تبادلہ خیال
کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)ملاقات میں وزیر آبپاشی جام خان شورو، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری ایریگیشن سہیل قریشی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے. اجلاس میں سکھر بیراج کی بحالی اور نئے بیراج کے حوالے سے بھی بات چیت اور سکھر بیراج کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی بنانے پر تبادلہ خیال.فزیبلٹی میں نئے بیراج کی لوکیشن کا بھی تعین کیا جائے، اس موقع پر ورلڈ بینک پروجیکٹ معاملات پر بھی بات چیت ہوئی کہ گڈو بیراج کے سسٹم کی بہتری کا پروجیکٹ ختم ہونے والا ہے. سندھ حکومت گڈو بیراج کے امپرومینٹ پروجیکٹ میں توسیع چاہتی ہے،ایریگیشن کے پروجیکٹس پر وزیر آبپاشی جام خان شورو ورلڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ پیر کو زوم پر اجلاس کرینگے.وزیراعلیٰ سندھ نے ییلو لائن بی آر ٹی کوریڈور اور بی آر ٹی کی کورنگی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کنیکٹوٹی کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ بی آر ٹی سسٹم کی ڈولپمینٹ سےہی کراچی کی ٹریفک کے مسائل حل ہونگے۔