کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)پولیس حکام کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود PECH سوسائٹی میں طارق روڈ پر واقع مدینہ مسجد کے باہر انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا ہے۔بعد نماز جمعہ احتجاج کی کال کے بینرز بھی لگا دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بینرز پر درج کیا گیا ہے کہ 31 دسمبر کو نماز جمعہ کے بعد مدینہ مسجد سے بہادر آباد چورنگی تک احتجاجی ریلی بھی منعقد کی جائے گی۔پولیس حکام کے مطابق احتجاج کے موقع پر ممکنہ گڑبڑ سے نمٹنے کیلئے پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔