کراچی(نمائندہ موامی حکومت)صوبائی اسمبلی کے باہر سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کراچی کے درمیان متنازع بلدیاتی قانون پر مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق سندھ حکومت نے دوران مذاکرات جماعت اسلامی کی کئی تجاویز سے اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق ناصر شاہ نے اس موقع پر کہا کہ بعض تجاویز پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے منظوری لی جائے گی۔
اس موقع پر سندھ حکومت نے ایک بار پھر جماعت اسلامی سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی، جس پر دھرنے پر بیٹھی قیادت نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے۔
متعلقہ خبریں