سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر سید صلاح الدین نے عہدہ سنبھالتے ہی اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو واٹر بورڈ میں اصلاحات کے احکامات جاری کر دیئے۔

واٹر بورڈ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں تمام ڈی ایم ڈیز و چیف انجینئرز شریک ہوئے۔

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے نئے ایم ڈی / چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر سید صلاح الدین اور واٹر بورڈ کے پہلے چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسدالله خان نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالتے ہی ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا، اس موقعے پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کو واٹر بورڈ میں اصلاحات کے احکامات جاری کر دیے، اجلاس کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور سب مل کر ادارے میں مزید بہتری لانی ہے، انکا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ میں اصلاحات کے لیے صبح کا آغاز جلدی کرنا ہوگا، سی ای او واٹر بورڈ نے تمام افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ اپنے ماتحت تمام ملازمین کی دفتری اوقات میں انکی موجودگی یقینی بنائیں، انکا کہنا تھا کہ عوام کو ہم سے توقعات بہت زیادہ ہیں اس لیے ہمیں عوام کی توقعات کے مطابق کام کرنا ہوگا انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین کا بھرپور ساتھ چاہیے، اجلاس کے موقع پر واٹر بورڈ کے پہلے چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسدالله خان نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر سید صلاح الدین احمد کو واٹر بورڈ میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کرتا ہوں، انکا مزید کہنا تھا ملازمین کا تحفظ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ ملازمین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، اجلاس کے دوران ڈی ایم ڈی آر.آر.جی محمد ثاقب، ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی شعیب تغلق، ڈی ایم ڈی پلانگ سید عمران زیدی، چیف انجینئر بلک سکندر زرداری، چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو، چیف انجینئر واٹر حنیف بلوچ، چیف انجینئر ای اینڈ ایم واٹر انتخاب احمد راجپوت، چیف انجینئر ای اینڈ ایم سیوریج منظور کھتری، ڈائریکٹر اکائونٹس سید عامر رشید، اسٹاف آفیسر ٹو ایم ڈی سید سردار شاہ اور عامر وقار شریک تھے۔

متعلقہ خبریں