مانانوالہ(آن لائن) غربت سے تنگ سنگدل باپ نے دلبرداشتہ ہو کر عید کے کپڑے لیکر دینے کے بہانے 4 معصوم کمسن بچوں کو مانانوالہ شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر کیو بی لنک نہر بھکھی میں پھینکنے کا انکشاف کر لیا پولیس نے سنگدل باپ کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع فیصل آباد کے تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود چک نمبر 74 ر ب کے رہاشی سنگدل باپ محسن ولد نصیر کے گھرغربت کی وجہ سے آئے روز لڑائی جھگڑا اور فاقہ کشی رہتی بچوں کو عید پر کپڑے لیکر دینے کی وجہ گھر میں جھگڑا ہوا۔
جس پر محسن آپنے چار معصوم بچوں کو عید کے لیئے کپڑے لے کر دینے کے بہانے مانانوالہ کے قریب شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر کیو بی لنک نہر بھکھی میں پھینک گیا نہر میں ڈوبنے والے بچوں میں جویریہ۔نمرہ۔عروہ۔اور ذوالقرنین شامل ہے اور سنگدل باپ نے گھر جا کر بچوں کے لاپت ہونے کا ڈرامہ رچا دیا جس پر تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کے ایس ایچ او محس بسرا نے شک کی بنیاد پر نہر میں پھینکے گے بدقسمت معصوم بچوں کے سنگدل باپ محسن کو حراست میں لے لیا تو بدبخت باپ نے آپنے ہی لخت جگروں کو مانانوالہ کے قریب شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر کیو بی لنک نہر بھکھی میں پھینک کر مارنے اعتراف جرم کر لیا ہے پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم محسن نے چار روز قبل آپنے چار معصوم بچوں کو نہر میں پھینک دیا ہے بچوں کو نہر میں پھینکے گے دلخراش انسانیت سوز دل دہلا دینے والے واقعہ کی خبر سن کر کہرام مچ گیا اہل علاقہ میں ہر آنکھ اشکبار اور دل افسردہ ہو گیا تاحال بچوں کی نعشیں نہیں مل سکی ہیں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
متعلقہ خبریں