کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)ای سی پی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب 15 جون کو ہوگا۔سندھ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن اور میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ کونسل میں نشستیں پُر کرنے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ کونسلز، کمیٹی، کارپوریشن کے ممبران میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کےلیے کاغذات نامزدگی 9 سے 10 جون کو جمع ہوں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون کو ہوگی۔ اپیل 12 جون تک دائر ہوسکے گی۔ٹریبونلز اپیل پر 13 جون تک فیصلہ کریں گے۔ کاغذات نامزدگی 14 جون تک واپس لی جا سکے گی۔ میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کا انتخاب 15 جون کو ہوگا۔